پاکستان میں ہسپتالوں ، صحافیوں کے عملے کو بھی تحفظ نہیں،حکومت لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے ،عوام اس کارکردگی پر مزید مایوس ہوں گے،یہ کیسی حکومت ہے جو ایک لانگ مارچ کاانتظام نہیں کرسکتی ، ملک کے دانشور طبقے کے لانگ مارچ اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے تاثرات

ہفتہ 12 جنوری 2013 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جنوری۔2013ء) ملک کے دانشور طبقے نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت عوام کے مال و جان کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اس کا کوئی حق نہیں کہ وہ حکومت کرے۔

(جاری ہے)

فوری طور پر ملک ٹیکنو کریٹس کے حوالے کیا جائے نام نہاد جمہوریت کا تجربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے، ملک کی تمام مشینری ناکارہ ہو گئی ہے، ہسپتالوں کی حالت اور عملہ بھی محفوظ نہیں ، صحافیوں کو شہید کیا جا رہا ہے عوام جائیں تو کدھر جائیں۔

علامہ طاہر القادری کی لانگ مارچ کی کال پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب ایک احسن قدم ہے ، جو لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں وہ خود بھاری بد دیانتی میں ملوث ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے ہیں کہ ایک طرف لوٹے جانے والے غریب عوام اور دوسری طرف لوٹنے والے حکمران ہیں، ان کا اللہ ،عوام اور میڈیا پر یقین ایک اعلیٰ سوچ ہے۔

متعلقہ عنوان :