جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم محسود اور وزیر قبائل کے عمائدین ،پاک فوج اور دیگر اداروں کی بھرپورتعاون سے کامیابی سے جاری ہے،قبائلی عمائدین اور علاقے کے دیگر لوگوں کی دانشمندی کی وجہ سے کامیاب پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہاہے،جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ثنا اللہ کاتقریب سے خطاب

پیر 14 جنوری 2013 19:37

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جنوری۔2013ء) جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم محسود اور وزیر قبائل کے عمائدین ،پاک فوج اور دیگر اداروں کی بھرپورتعاون سے کامیابی سے جاری ہے۔قبائلی عمائدین اور علاقے کے دیگر لوگوں کی دانشمندی کی وجہ سے کامیاب پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہاہے۔

ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ثناوٴ اللہ گزشتہ روز قبائلی بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر اینٹی پولیو مہم کے افتتاحی تقریب کے بعد عمائدین اور میڈیاسے باتچیت کررہے تھے۔ثنا اللہ کا کہناتھا کہ پولیو ایک انتہائی خطرناک مرض ہے اس مرض کا وائرس جب کسی بچے کولگ جاتا ہے تو اسے ساری عمر کے لئے معذور بنادیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے اپنے اور گردونواع میں رہنے والے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے قبائلی عمائدین اور معاشرہ کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو چائیے کہ وہ اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔

قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم محسود اور وزیر قبائل کے عمائدین ،پاک فوج اور دیگر اداروں کی بھرپورتعاون سے کامیابی سے جاری ہے۔قبائلی عمائدین اور علاقے کے دیگر لوگوں کی بھرپور تعاون سے کامیاب پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہاہے۔ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نے جنوبی وزیرستان میں پولیومہم کا جائزہ لیا اور پولیو مہم کے لئے بہترین اقدامات پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ایجنسی سرجن جنوبی وزیرستان ڈاکٹر ارشاد برکی ،یونیسف ،ڈبلیوایچ او اور دیگر اداروں نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل ایجنسی سرجن ڈاکٹر ارشاد کا کہناتھا کہ فاٹا کے قبائلی علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم 14جنوری سے شروع ہوکر 16جنوری تک جاری رہے گا۔تین روزہ مہم کے دوران فاٹا کے قبائلی علاقوں میں 8لاکھ 22ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔جبکہ جنوبی وزیرستان میں 6558پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 35موبائل ٹیمیں ایک ٹرنزٹ 8فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔