وزیر اعلیٰ سندھ نے سرکاری ہسپتالوں میں دوائیں نہ ملنے سے مریضوں کی پریشانی کا نوٹس لے لیا

پیر 14 جنوری 2013 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جنوری۔2013ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکاری ہسپتالوں میں دوائیں نہ نہ ملنے سے مریضوں کو ہونے والی پریشانی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کو ہدایت کی ہے کہ وہ سول ہسپتال کراچی اور دیگر سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کریں اور وہاں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اخبارات میں شائع ان خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں جن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ان ادویات کی عدم موجودگی کے باعث ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک اور خبر میں خسرہ کی بیماری کے حوالے سے صوبے بھر میں خسرہ پر ضابطہ نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسے انتہائی خراب قرار دیا۔ انہوں نے سیکریٹری صحت سے فوری پوچھ گچھ کرتے ہوئے محکمہ کی طرف سے خسرہ بیماری سے بچاؤ کے لئے کی گئی احتیاطی تدابیر اور علاج معالجے کے اقدامات کی جلد رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :