شدید سردی شروع ہوتے ہی خربوزے ،ٹماٹر و دیگر فصلوں میں وائرس پھیلنے لگا سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں خراب

پیر 14 جنوری 2013 23:52

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جنوری۔2013ء)شدید سردی شروع ہوتے ہی کاشت کی گئی خربوزے ،ٹماٹر و دیگر فصلوں میں وائرس لگنے کے سبب سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں سوکھ کر خراب ہو رہی ہیں جس کے باعث کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس سلسلے میں کاشتکاروں نے بتایا کہ شدید سردی اور شبنم پڑنے کی وجہ سے ہمارے خربوزے ‘ٹماٹر و دیگر فصلوں میں اچانک مرض لگنے سے ہماری سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت فصلیں خراب ہونے لگیں اور تیار پھلوں میں کالے کیڑوں نے حملہ کرکے خراب کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے مشوروں کے مطابق زرعی ادویات لیکر سپرے کیا جو فائدہ دینے کے بجائے ہماری فصلیں مزید خراب ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے ہمیں مزید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے صوبائی وزیر زراعت صوبائی سیکرٹری زراعت ڈائریکٹر جنرل زراعت سے اپیل کی کہ ہمیں کروڑوں روپے کے نقصانات سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کریں اور ضلع بھر میں فروخت ہونے والی زرعی ادویات کے سیمپل ہاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کروا کے دو نمبر کی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔