قادری لانگ مارچ نے وزیر داخلہ رحمن ملک کے دن کا چین ‘ راتوں کی نیند چھین لی ‘ 2 روزسے مسلسل جاگ کر حالت خراب

منگل 15 جنوری 2013 14:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15جنوری 2013ء ) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ نے وزیر داخلہ رحمن ملک کے دن کا چین اور راتوں کی نیند چھین لی ‘ رحمان ملک کی گزشتہ دو روزسے مسلسل جاگ کر حالت خراب ہو گئی ‘ اس دوران وہ نا صرف سیکیورٹی امور کی انجام دہی دیتے رہے بلکہ میڈیا خاص طو رپر الیکٹرانک میڈیا کو مسلسل حکومتی موقف سے آگاہ کرتے رہیجبکہ صدر اور وزیر اعظم کو بھی وہ تمام صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ کی بریفنگ دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طاہر القادری کے لانگ مارچ نے جہاں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو سرد موسم میں دن رات ڈیوٹیاں سر انجام دینے پر مجبور کر دیا ہے وہاں وزیر داخلہ اے رحمان ملک کی نہ صرف دوڑیں لگوا دی ہیں بلکہ ان کی نیند اور سکون بھی بر باد کر دیا ہے ، وزیر داخلہ گزشتہ دو روز سے مسلسل جاگ رہے ہیں ،ذرائع نے بتایاکہ صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ کو لانگ مارچ کو ناکام بنانے کا ٹاسک دے رکھا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے رحمان ملک ہر حر بہ اختیار کر رہے ہیں مگر ابھی تک انہیں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وزیر داخلہ کے ساتھ وزارت داخلہ کے کئی اہم عہدیدار بھی مسلسل جاگ رہے ہیں، وزیر داخلہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی میں لانگ مارچ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر نے میں بھی مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :