متاثرین نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ نے 22نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے حکومت پاکستان ، واپڈا ، آزاد حکومت کو 20 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیدی،اپنے جائز حق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ‘ہمارے منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو نیلم ویلی روڈ پر ٹریفک معطل ‘تمام سائٹس پر کام کروا کر شدید ترین احتجاجی تحریک شروع کرینگے ‘ آباؤ اجداد کی قبریں ، گھربار ، جائیداد ، اراضی کی قربانی دینے کے باوجود جائز حق نہ ملنا ظلم عظیم ہے ،چیئرمین ایکشن کمیٹی پیر مہر علی شاہ بخاری کی کمیٹی عہدیداران نصیر قیوم ، میر شبیر صفدر ، تنویر مغل ، ممتاز مغل ، حاجی لطیف ، حاجی خانی زمان مغل ، میر اجمل ، باغ حسین سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 15 جنوری 2013 18:52

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جنوری۔2013ء) متاثرین نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ نے 22نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے حکومت پاکستان ، واپڈا ، آزاد حکومت کو 20 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جائز حق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، اگر ہمارے منظور شدہ مطالبات پر ع ملدرآمد نہ ہوا تو نیلم ویلی روڈ پر ٹریفک معطل تمام سائٹس پر کام کروا کر شدید ترین احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ، آباؤ اجداد کی قبریں ، گھربار ، جائیداد ، اراضی کی قربانی دینے کے باوجود جائز حق نہ ملنا ظلم عظیم ہے جس کے خلاف 20 جنوری سے اعلان جنگ کردیا ہے ،چیئرمین ایکشن کمیٹی پیر سید مہر علی شاہ بخاری ایڈووکیٹ نے کمیٹی کے عہدیداران ، ممبران ، میر نصیر قیوم ، میر شبیر صفدر ، تنویر مغل ، ممتاز مغل ، حاجی لطیف ، حاجی خانی زمان مغل ، میر اجمل ، باغ حسین سمیت دیگر نے مظفر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ زیری ، نوسدہ ، میرا کلسی ، بانڈی پکھراٹ ، پنکجوٹ، غربی کے ساتھ ایوارڈ تقسیم میں انتہائی مالی بدعنوانی کی گئی ہے ، اراضی کا ایوارڈ کرتے وقت مارکیٹ ریٹ کو مدنظر نہیں رکھا گیا ، درختوں کے معاوضہ کا تخمینہ ایوارڈ سے خارج کیا گیا ، منگلا ڈیم اپ ریزنگ پراجیکٹ کی طرح متاثرین نیلم جہلم کو معاوضہ جات اور مہنگائی الاؤنس کی فراہمی ، سکولز ، ہسپتال ، واٹر چینل ، واٹر سپلائی ، راستوں کی تعمیر ، 42 کنال اراضی کی ایوارڈ کی رقم ، مفت پلاٹ کی فراہمی ، واپڈا میں ترجیح بنیادوں میں ملازمت ، فیملی پیکج کی شرح 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ شاملات کی مالکان کو ادائیگی ، علیکوہ ، مدیری پل کی تعمیر ، متاثرہ سڑکوں کی تعمیر ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا قیام ، لیبر لاء کے مطابق مزدوروں کو تنخواہ کی ادائیگی ، لنگر پورہ ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں پلاٹس کی فراہمی 26 کنال اراضی ایوارڈ کارروائی بیرون ملک روزگار کے مواقع شامل کرنے کے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو 20 جنوری کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا ، جبری قبضہ لینے والے ہماری لاشوں پر سے گزریں گے پہلے بھی قربانیاں دیں آئندہ بھی گریز نہیں کریں گے۔