رینٹل پاور کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے ، تفتیش میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئین اور قانون کے مطابق عمل کیاجائے گا،چیئرمین نیب ایڈمرل(ر)فصیح بخاری کی کراچی پہنچنے پر میڈیا سے ائر پورٹ پرگفتگو

منگل 15 جنوری 2013 21:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جنوری۔2013ء) چیئرمین نیب ایڈمرل(ر)فصیح بخاری نے کہا ہے کہ رینٹل پاور کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے ، تفتیش میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئین اور قانون کے مطابق عمل کیاجائے گا۔وہ بدھ کو یہاں کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی پہنچنے کے بعد مجھے رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر افرادکو گرفتار کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا علم ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ابھی سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے ، تفتیش میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئین اور قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 17یا 19لوگوں کے نام ای سی ایل میں رکھے گئے ہیں ، اس حوالے سے وزارت داخلہ سے معلوم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رینٹل پاور کیس میں ملوث افرد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔