رینٹل پاورکرپشن کیس ، وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری(کل) جاری ہونے کاامکان ،صدرآصف زررداری سے چیئرمین نیب کی ملاقات،سپریم کورٹ کے فیصلے پرمشاورت، فصیح بخاری کی(کل) اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات متوقع

منگل 15 جنوری 2013 23:45

کراچی/لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جنوری۔2013ء) رینٹل پاورکرپشن کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے (کل)بدھ کو کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

منگل کوبرطانوی نیوزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین نیب فصیح بخاری کے درمیان بلاول ہاوٴس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں راجہ پرویز اشرف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے(کل)بدھ کو راجہ پرویز اشرف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی بدھ کے روز راولپنڈی میں اعلیٰ فوجی حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔