وینزویلا ،اساتذہ کاصدر ہوگو شاویز کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریب کاانعقاد

بدھ 16 جنوری 2013 14:35

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16جنوری 2013ء )وینزویلا میں بیمار صدر ہوگوشاویز کے لیے اساتذہ نے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ صد ر ہوگوشاویز ان دنوں کیوبا میں کینسر کا علاج کروا رہے ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وینزویلا کے اساتذہ نے کراکس شہر میں ہوگو شاویز کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔صدر کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں اور انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ہسپتال میں داخلے کے بعد سے وہ ابھی تک میڈیا کے سامنے نہیں آئے۔