ہمایوں زمان مرزا کی سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

بدھ 16 جنوری 2013 16:02

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16جنوری 2013ء )پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے بزرگ کشمیری سیاستدان سابق وزیر اعظم وصدر ریاست سردار عبدالقیوم خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمایوں زمان مرزا نے ٹیلی فون پر سردار عبدالقیوم خان کے سٹاف سے اُن کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔