ٹنڈو محمد خان‘ سیری شوگر ملز کی بندش ‘ ڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سینکڑوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،دھرنا دے کر حیدر آباد بدین روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 16 جنوری 2013 21:08

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جنوری۔2013ء) سیری شوگر ملز کی بندش اور ڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف سینکڑوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی دھرنا کئی گھنٹے روڈ بلاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیری شوگر مل کے گوداموں کو شوگر کین مینیجر کی جانب سے سیل کئے جانے ، سیری شوگر مل کی بندش اور ڈیڈ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف سینکڑوں مل مزدوروں نے سی بی اے یونین کے رہنماؤں عدالت خان پٹھان ، اقبال ہاجانو ، طارق پٹھان ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا جس کے باعث حیدرآباد بدین ، ٹھٹھہ ودیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا اٹھانا پڑا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سی بی اے یونین کے رہنماؤں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت سیری شوگر مل کو سیل کیا گیا ہے کچھ با اثر لوگ سیری شوگر مل کو بند کروانا چاہتے ہیں جوکہ مل میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ ڈیڈ ماہ سے مل ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث مل میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدور اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں جو کہ ان مزدوروں کے ساتھ سراسر ظلم ہے مظاہرین نے مختلف مقامات پر ٹائر بھی نظر آتش کئے جس کے باعث روڈ دو گھنٹے سے زائد بلاک رہا جبکہ پولیس کی یقین دیہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :