کندھکوٹ،خسرہ کی وباء نے مزید5 بچوں کی جان لے لی، جاں بحق بچوں کی تعداد 5سو سے زائد ہو گئی ، سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے سیکرٹری صحت سمیت تمام اعلیٰ حکام اور متاثرہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو 22جنوری کو طلب کر لیا

بدھ 16 جنوری 2013 21:13

کندھکوٹ/میر پور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جنوری۔2013ء) خسرہ کی وباء نے مزیدپانچ بچوں کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوکندھ کوٹ کے دلشاد محلہ میں ایک سالہ اللہ بخش نصیرانی،غوث پورکے مسجد محلہ میں چھ ماہ کی عائشہ بنت راجہ سومرو،ننگوانی کے گاوٴں جمال نندوانی میں ایک سالہ رابعہ نندوانی،ننگوانی کے گاوٴ ں رسول آبادمیں دوسالہ میرخان ولدمیرمحمد ،کرمپورمیں چارسالہ نجمعہ جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپراب تک 154بچے اس وباء سے جاں بحق ہوچکے ہیں ۔دریں اثناء میر پور ماتھیلوسے ہمارے نمائندے کے مطابق سندھ میں اب تک پانچ سو سے زائد بچے خسرہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں ، سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سمیت تمام اعلیٰ حکام اور سکھر ، خیرپور ، شکار پور ، کندھ کوٹ ، کشمور اور گھوٹگی کے ڈی ایچ اوز کو 22جنوری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :