ہمارے دھرنے میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے والے دیگر جماعتوں کے کارکن ‘ تاجر ‘ وکلاء اور کسانوں سمیت ہر طبقہ فکر شامل ہے، تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دعویٰ

جمعرات 17 جنوری 2013 15:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 17جنوری 2013ء) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دھرنے اور لانگ مارچ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے والے دیگر جماعتوں کے کارکن ‘ تاجر ‘ وکلاء اور کسانوں کے علاوہ ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جناح ایونیو پر شدید بارش میں دھرنے میں شریک عوام کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دئیے تھے لیکن اب وہ اس حکومت سے تنگ آ کر اب ہمارے ساتھ آئے ہیں۔

ہمارے ساتھ وکلاء ‘ تاجر ‘ کسان اور دیگر طبقوں کے لوگ شامل ہیں او روہ ہمارے پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اپنے ہاتھ کھڑے کر کے طاہر القادری کی تائید کرتے رہے۔