وزارت داخلہ کے میڈیکل بورڈ نے طاہرالقادری کی ذہنی صحت کو غیر متوازن قرار دیدیا ، 4 نفسیاتی ماہرین پرمشتمل بورڈوزارت داخلہ نے تشکیل دیاتھا، طاہرالقادری خود پسندی و احساس برتری کا شکار، جلد آپے سے باہر ہو جانیوالی شخصیت ہیں ، انتہائی جارحانہ طبیعت کے مالک ہیں ،بار بار موٴقف بدلنا انکا ذہنی توازن خراب ہونے کی دلیل ہے،رپورٹ وزارت داخلہ کوارسال

جمعرات 17 جنوری 2013 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جنوری۔2013ء) وزارت داخلہ کے قائم کردہ میڈیکل بورڈ نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کی ذہنی صحت کو غیر متوازن قرار دے دیا ۔جمعرات کو برطانوی نیوزویب سائٹ”دی نیوزٹرائب“کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ میں جڑواں شہروں یعنی راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 4 نفسیاتی ماہرین شامل کیے تھے تھے جنہوں نے طاہرالقادری کی ذہنی صحت پر رپورٹ تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے میڈیکل بورڈ کو ڈاکٹر قادری کی 20 سے 20 برس کے دوران کی جانے والی تقاریر فراہم کی تھی جس کے روشنی میں مذکورہ رپورٹ مرتب کی گئی۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ طاہرالقادری خود پسندی اور احساس برتری کا شکار ہیں وہ جلد آپے سے باہر ہو جانے والی شخصیت ہیں اور ہر بات پر ضرورت سے زیادہ ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری انتہائی جارحانہ طبیعت کے مالک ہیں اور بار بار موٴقف بدلنا ان کے ذہنی توازن خراب ہونے کی دلیل ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ خفیہ رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :