چینی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو 8 ارب روپے کی فراہمی

جمعہ 18 جنوری 2013 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جنوری۔2013ء) مقامی مارکیٹ میں چینی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے وفاقی حکومت نے شوگر ملز مالکان کو 8 ارب روپے فراہم کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین کی جانب سے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو لکھے جانیوالے خط کے بعد ملک میں چینی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے وفاقی حکومت نے یہ رقم شوگر ملز مالکان کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نے یہ خط گزشتہ سال نومبر میں وزیر اعظم کو لکھا تھا۔