مانسہرہ ، کار کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ، بالاکوٹ سے شوگران جانے والی کار گھنول کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکارہوگئی،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق قلندر آباد سے تھا اور تمام افراد تاجر تھے

جمعہ 18 جنوری 2013 18:44

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جنوری۔2013ء)مانسہرہ میں گھنول کے مقام پر کار کھائی میں گرنے سے5 افراد جاں بحق ہوگئے۔جمعہ کو پولیس کے مطابق بالاکوٹ سے شوگران جانے والی بدقسمت ایکس ایل آئی کار گھنول کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس سے کار میں موجود 5 افراد میں سے تین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور دو شدید زخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق قلندر آباد سے تھا اور تمام افراد تاجر تھے۔