دھرنے کے دوران عارضی طو رپر بنائے گئے ٹوائلٹس کی جگہ پر تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، بڑے پیمانے پر جراثیم کش سپرے کرایا جائے ، بلیو ایریاکی تاجر برادری کا سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ

جمعہ 18 جنوری 2013 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جنوری۔2013ء) تحریک منہاج القرآن کے دھرنا سے متاثرہ اسلام آباد کے بڑے تجارتی مرکز بلیو ایریاکی تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دھرنے کے دوران عارضی طو رپر بنائے گئے ٹوائلٹس کی جگہ پر بڑے پیمانے پر جراثیم کش سپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سے پہلے کہ تعفن سے بیماریاں پھیلنا شروع ہوجائیں فوری طور پر سپرے کرایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں ”آئی این پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے تاجر برادری نے کہا کہ ایک تو پہلے ہی ان کا پورا کاروباری ہفتہ دھرنے کے باعث متاثر ہوا ہے اوپر سے عارضی طو رپر بنائے گئے ٹوائلٹس کی جگہ سے تعفن اٹھنا شروع ہو گیا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ تاجر برادری نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ٹوائلٹس کی جگہ پر سپرے کا انتظام کرے ۔

متعلقہ عنوان :