امریکہ ، فلوکی وباسے35 بچے ہلاک ہوگئے

متاثرہ بچوں کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، نزلہ ، زکام کی وبا 23سے زائد ریاستوں میں پہنچ گئی

ہفتہ 19 جنوری 2013 14:27

واشنگٹن /نیویارک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19جنوری 2013 ) امریکہ میں فلوکی وباسے35 بچے ہلاک ہوگئے،متاثرہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، نزلہ ، زکام کی وبا 23سے زائد ریاستوں میں پہنچ گئی ۔ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فلوکی وباسے35 بچے ہلاک ہوگئے،متاثرہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اجافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، نزلہ ، زکام کی وبا 23سے زائد ریاستوں میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے آنے والے دنوں میں مزیداموات کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔ امریکہ کچھ دنوں سے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث نزلہ،زکام کی وبا23 سے زائد ریاستوں میں پھیل گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے کہاہے بوڑھے اور بچے خاص طور پر نزلے اور زکام کی وباکاشکارہورہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرماکیآغازکی بعد سے اب تک زکام کی وبا سے 35 بچے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نیویارک سمیت تیس ریاستوں کے ہسپتالوں میں پانچ ہزارسیزائدبچیزیرعلاج ہیں وبا کے بعدنیویارک میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :