آزاد خطہ کی تعمیروترقی ، عوامی فلاح و بہبود، غریب طبقات کے بنیادی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات ہیں‘ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی خدمت قوم کے سامنے ہیں‘ صدر زرداری نے مسئلہ کشمیر پر جارحانہ موقف اختیار کرکے پوری قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا

وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد رشید کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 19 جنوری 2013 15:22

مظفر آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19جنوری 2013) وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ آزاد خطہ کی تعمیروترقی ، عوامی فلاح و بہبود، غریب طبقات کے بنیادی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات ہیں‘ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی خدمت پوری قوم کے سامنے ہیں‘ صدر زرداری نے مسئلہ کشمیر پر جارحانہ موقف اختیار کرکے پوری قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔

وفاقی حکومت آزاد خطہ کی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہوئے فنڈز فراہم کررہی ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ مظفر آباد میں تعمیروترقی کے ذریعے عالمی دنیا کے مبصرین کو مثبت پیغام دیں گے ، بھمبر سے تاؤبٹ تک عوام کی مشکلات کا بخوبی علم ہے اور پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں قائم حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی اس کا واضح ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے عملی کام کرنے پر یقین رکھتی ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں قائم وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمروترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہوئے فنڈز فراہم کررہی ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے مسئلہ کا پرامن اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل چاہتی ہے۔