مولانا فضل الرحمن کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی،پولی کلینک میں 2گھنٹے تک تفصیلی طبی معائنہ کرایا

ہفتہ 19 جنوری 2013 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، مولانافضل الرحمن نے ہفتہ کو یہاں پولی کلینک اسلام آباد میں 2گھنٹے تک اپنا تفصیلی طبی معائنہ کرایا اور گھرروانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ان طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر انہوں نے پولی کلینک کے امراض قلب وارڈ میں 2گھنٹے تک طبی معائنہ کرایاجس کے بعد وہ گھر روانہ ہوگئے ۔ واضح رہے کہ ستمبر2011ء میں آل پارٹیز کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمن کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :