پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں ہڑتال جاری،ہڑتالی ڈاکٹرز کیمپ لگا کر مریض چیک کرتے رہے، محکمہ صحت پنجاب نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو غیر حاضری کے نوٹس جاری کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی، حکومت تبادلوں اورمعطلیوں کے بعد پیڈا یکٹ کا شوق بھی پورا کر لے،ہڑتال ختم نہیں کریں گے،ینگ ڈاکٹرز

ہفتہ 19 جنوری 2013 15:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ہفتہ کو چوتھے روز بھی جاری رہی،ہڑتالی ڈاکٹرز کیمپ لگا کر مریض چیک کرتے رہے،دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو غیر حاضری کے نوٹس جاری کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرزنے سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈورزمیں کام بندکرکے باہر کیمپ لگارکھے ہیں،تاہم اسپتالوں کی انتظامیہ ان کی پرچیوں پرنہ مریضوں کے ٹیسٹ کر رہی ہے اور نہ ہی ادویات دے رہی ہے،ینگ ڈاکٹرزکاکہنا ہے کہ حکومت تبادلوں اورمعطلیوں کے بعد پیڈا یکٹ کا شوق بھی پورا کر لے،ہڑتال ختم نہیں کریں گے،اْدھرمحکمہ صحت پنجاب نے آؤٹ ڈورز میں کام نہ کرنے والے ڈاکٹروں کو غیر حاضری کے نوٹس جاری کردیئے اوروائی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر جاوید آہیر سمیت درجنوں ڈاکٹروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی۔

محکمے کاکہنا ہے کہ تمام آؤٹ ڈورز میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :