پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے اوپی ڈی میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل،ہڑتالی ڈاکٹرز کیمپ لگا کر مریض چیک کر تے رہے ‘محکمہ صحت پنجاب کی ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی

ہفتہ 19 جنوری 2013 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے آوٹ ڈورز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری‘ہڑتالی ڈاکٹرز کیمپ لگا کر مریض چیک کر تے رہے جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو غیر حاضری کے نوٹس جاری کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرزنے سرکاری اسپتالوں کے آوٹ ڈورزمیں کام بندکرکے باہر کیمپ لگا ئے رکھے تاہم اسپتالوں کی انتظامیہ ان کی پرچیوں پرنہ مریضوں کے ٹیسٹ کر رہی ہے اور نہ ہی ادویات دی جارہی ہے۔

ینگ ڈاکٹرزکاکہنا ہے کہ حکومت تبادلوں اورمعطلیوں کے بعد پیڈا یکٹ کا شوق بھی پورا کر لے ہڑتال ختم نہیں کریں گے،ادھرمحکمہ صحت پنجاب نے آوٹ ڈورز میں کام نہ کرنے والے ڈاکٹروں کو غیر حاضری کے نوٹس جاری کردیئے اوروائی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر جاوید آہیر سمیت درجنوں ڈاکٹروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی۔محکمے کاکہنا ہے کہ تمام آوٹ ڈورز میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :