تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین 30جنوری سے قبل سندھ ایمپلائز اسمارٹ کارڈ بنوالیں ورنہ تنخواہیں بند کردی جائیں گی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ تمیز الدین کھڑو کا تقریب سے

ہفتہ 19 جنوری 2013 23:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمر کوٹ تمیز الدین کھڑو نے تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30جنوری سے قبل اپنا سندھ ایمپلائز اور اسمارٹ کارڈ بنوالیں بصورت دیگر ان کی تنخواہیں بند کردی جائیں گی‘ ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ میں سندھ ایمپلائز اور اسمارٹ کارڈ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمیز الدین کھڑو نے کہا کہ اس وقت تک ضلع عمرکوٹ کے 1132سرکاری ملازمین کا سندھ ایمپلائز اور اسمارٹ کارڈ پروسیس ہو چکے ہیں اور باقی جوسرکاری ملازم رہ گئے ہیں ان کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی پے سلپ ، نادرا کارڈ، سروس بک اور اپنے گھر کے کسی بھی فرد کے شناختی کارڈ کی کاپی لے کر نادرا سینٹر عمرکوٹ پر پہنچ جائیں تاکہ ان کا سندھ ایمپلائز اور اسمارٹ کارڈ بنایا جاسکے‘ انہوں نے کہا کہ تعلقہ کنری کے جو بھی سرکاری ملازمین ہیں ان کا سندھ ایمپلائز اور اسمارٹ کارڈ کنری میں جبکہ تعلقہ سامارو کے ملازمین کے کارڈ کورٹ غلام محمد میں بنائے جائیں گے ‘ تعلقہ پتھورو اور تعلقہ عمرکوٹ کے سرکاری ملازمین کے کارڈ عمرکوٹ میں بنائے جائیں گے ، ا نہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سندھ ایمپلائز اور اسمارٹ کارڈ30 جنوری سے پہلے نہیں بنوایا گیا تو ان کی تنخواہیں بند کر دی جائیں گی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نادرا سینٹر عمرکوٹ کے انچارج نور محمد بھنبھرو نے کہا کہ ہمیں سندھ ایمپلائز اور اسمارٹ کارڈ بناتے ہوئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان میں سے سب سے بڑی مشکلات یہ ہیں کہ کافی ملازمین کی تاریخ پیدائش سر وس بک میں ایک اور شناختی کارڈ میں دوسری لکھی ہوئی ہے اس لئے ہم تمام محکموں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملازمین کا پورا ریکارڈ ای جی سندھ سے درست کروا کر ہمیں بھیجیں تاکہ ہمیں سندھ ایمپلائز اور اسمارٹ کارڈ بنانے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہم30 جنوری سے قبل ضلع عمر کوٹ کے تمام ملازمین کے سندھ ایمپلائز اور اسمارٹ کارڈ بناسکیں‘ اجلاس میں ڈی او اسپورٹس ٹیکم داس مالہی ، پاپولیشن آفیسر علی محمد پنہور کے علاوہ ٹی ایم اوز‘ چاروں تعلقوں کے ای سیز اور ضلع کے دیگر افرسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :