گورنر خیبرپختونخوا شوگر لیول کم ہونے پر تقریب میں بیہوش ہوگئے، طبیعت بہتر ہونے پر واپسی اور خطاب

اتوار 20 جنوری 2013 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جنوری۔2013ء) گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران شوگر لیول کم ہونے پر چکر آنے سے بیہوش ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس پشاورمیں سپورٹس رائٹر ز ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں شریک تھے جس میں دنیا بھر سے170صحافی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کیدوران گورنر کا شوگر لیول گر گیا اوروہ بیہوش ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہال سے باہر لیجایا گیا تاہم کچھ دیر بعد گورنر حالت سنبھلنے پر خود اپنے پیروں پر چل کر واپس آئے اور تقریب سے خطاب کیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر کی طبیعت خراب تھی تاہم انھوں نے اس کے باوجود مذکورہ تقریب میں شرکت کی اور شوگر لیول کم ہونے پر بیہوش ہو گئے ۔یا د رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا اس سے قبل بھی تقاریب کے دوران کئی بار بیہوش ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :