ینگ ڈاکٹرز والدین کے ہمراہ تحریری معافی مانگیں تو بحال کردینگے، خسرہ کے علاج میں کوتاہی برتنے والے ای ڈی اوز کو جلد فارغ کردیاجائیگا،صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 جنوری 2013 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21جنوری 2013ء) صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں ایم ایس پر تشدد کیس میں ملوث معطل، برطرف اور تبدیل کئے گئے ینگ ڈاکٹرز والدین کے ہمراہ تحریری معافی مانگیں تو بحال کردینگے، خسرہ کے علاج میں کوتاہی برتنے والے ای ڈی اوز کو جلد فارغ کردیاجائیگا۔ وہ پیرکو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کرکے خود معاہدہ توڑا ہے ایم ایس گوجرانوالہ پر تشدد کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگرتشدد کیس میں ملوث معطل ، برطرف اور تبدیل کئے گئے ڈاکٹرز والدین کے ہمراہ تحریری معافی مانگ لیں تو انہیں بحال کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ینگ ڈاکٹرز آؤٹ ڈور کے باہر خدمت کرتے رہے تو غیر حاضری تصور کیئے جائیں گے ۔ صوبائی مشیر صحت نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ تشدد کیس میں ینگ ڈاکٹرز نے مقدمے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے اور ہم عدالتی فیصلے پر عمل کریں گے ۔ خسرہ کی وباء کے حوالے سے خواجہ سلمان نے کہا کہ خسرہ کے علاج میں کوتاہی برتنے والے ای ڈی اوز کو جلد فارغ کردیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :