لائن آف کنٹرول پر واقع عباس پور کا مرکزی ہسپتال کی کسمپرسی‘ڈاکٹرز نہ ہونے پر نرسیں ہسپتال چلانے لگیں، صرف 6 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں میٹرنٹی ہوم او لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات‘سی ایم او اڑھائی ماہ سے رخصت پر ‘ عوام نرسنگ کے رحم وکرم پر چھوڑنا حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت کا انوکھا انقلاب

پیر 21 جنوری 2013 15:49

عباسپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21جنوری 2013ء ) لائن آف کنٹرول پر واقع لاکھوں کی آبادی والے سب ڈویژن عباسپور کا مرکزی ہسپتال صر ف چھ بستر پر مشتمل عوام کے ہاتھوں میں کھلونا دیے کر خاموش کروانے کی انو کھی مثال ہے سب ڈویژن کے مرکزی ہسپتال میں موجود چھ بیڈوں کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بے ہے عرصہ دراز سے لیڈی ڈاکٹر ہے نہ ڈینٹل سرجری کی مشینری لگائی گئی اور نہ ہی میٹرنٹی کی جدید سہولت موجود ہے سی ایم او دو ڈھائی ماہ رخصت پر ہے عوام کو نرسنگ کے رحم وکرم پر چھوڑنا حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت کا انوکھا انقلاب ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر کاروان طلباء اسلام کے مرکزی ترجمان اور یونائٹیڈ یوتھ فورم عباسپور کے قیام کیلئے متحرک رہنما محمد عدنان خورشید نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید سوالیہ انداز میں کہا کہ ڈی ایچ او صاحب یہ بتانا پسند پسند کریں گے کہ سی ایم او ڈاکٹر لیاقت دو ڈھائی ماہ رخصت پر رہے تو ان کی جگہ پر متبادل ڈاکٹر کو کب تعنیات کیا گیا ،،؟؟ اور وہ کتنا عرصہ عباسپور کے مرکزی ہسپتال میں موجود رہے ؟اور ڈی ایچ او صاحب کے مانیٹرنگ سیل نے اس عرصہ میں کتنی بار اس مرکزی ہیلتھ سنٹر کی خبر لی ،،،؟؟؟ دینٹل سروس کے دعویدار بتائیں کے کیا سب ڈویژن کے مرکزی ہسپتال میں ڈینٹل سرجری کیلئے جدید ڈینٹل مشنری لگادی گئی ہے ؟؟؟کیا میٹرینٹی ہوم سب ڈویژن کے مرکزی ہسپتال میں چوبیس گھنٹے سروس مہیا کررہا ہے ؟؟؟ کیا موصوف یہ بتانا پسند فرمائیں گئے کے ماہانہ کتنے روپے کی ادویات سب ڈویژن کے اس مرکزی ہسپتال کو مہیا کی جاتی ہیں اور اگر لاکھوں کی آبادی کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو اوسطا کتنے روپے فی مریض ادویات کا کوٹہ بنتا ہے ؟؟؟ انہوں نے مزید کہا کہ سب ڈویژن عباسپور کے مرکزی ہیلتھ سنٹرل میں عرصہ دراز سے لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں عباسپور کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جو ڈینٹل سروس کیلئے رومز بنوائے ان میں بھی ڈینٹل مشینری نہیں لگائی گئی مریضوں کو علاج کیلئے دور دراز سفر کرنا پڑتا ہے تو نا ممکن ہو چکا ہے جو محکمہ صحت کی نااہلی کی وجہ سے ہے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت کے حکام بالاخدا خوفی کا مظاہرہ کریں لاکھوں کی آبادی کیلئے مرکزی ہسپتال کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے جعلی اعلانات اور اقدامات سے تنگ آچکے جعلی اعلانات سے زیادہ عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا حکومت فوری طور پر سب ڈویژن کے مرکزی ہیلتھ سنٹرل میں لیڈی ڈاکٹر تعنیات کرئے اور ڈینٹل سرجری کی مشینری فٹ کروائے اور ادویات کا کوٹہ برھائے اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جائے عباسپور کے لوگوں کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے نوجوان بے دار ہوچکے ہیں اپنے حقوق بزور طاقت لیں گئے یونا ئیٹڈ بوتھ فورم کیلئے نوجوان متحد ہیں جلد یونائیٹڈ بوتھ فورم کی باڈی کا باضابطہ اعلان کرکے اس پلیٹ فارم سے سکتی اور ہلکتی عوام پر ہونے والے مطالم کے خلاف علم بغاوت بلند کریں گے ۔