نیب ملازمین پر امن رہیں ، کامران فیصل کی ہلاکت کے معاملے پر قصور وار کیخلاف ہر صورت کارروائی کی جائیگی، قومی احتساب بیورو کے چیئرمین فصیح بخاری کا احتجاج کرنے والے نیب ملازمین سے ویڈیو خطاب

پیر 21 جنوری 2013 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جنوری۔2013ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین فصیح بخاری نے کہاہے کہ نیب ملازمین پر امن رہیں ، کامران فیصل کی ہلاکت کے معاملے پر قصور وار کیخلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پنجاب میں نیب ملازمین کی طرف سے احتجاج کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے نیب افسروں اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب فصیح بخاری نے ان کو تاکید کی ہے کہ وہ 23 جنوری کو کامران فیصل کی ہلاکت کے واقعے پر احتجاج نہ کریں اور پر امن رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی قصر وار ہوااس کے خلاف کارروائی کرینگے۔ خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ چیئرمین نیب نے کہ اکہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ انکوائری میں کمیشن کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :