دوماہ میں 1400خسرے کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ،سات بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ،ینگ ڈاکٹروں نے ہڑتال کر کے خود ہی معاہدہ توڑ دیا ہے، جو ہڑتالی ڈاکٹر والدین کے ساتھ آکر تحریری معافی نامہ دے رہے ہیں انہیں معافی دی جا رہی ہے،معاون خصوصی برائے صحت وزیر اعلی پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 جنوری 2013 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جنوری۔2013ء) معاون خصوصی برائے صحت وزیر اعلی پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ دوماہ میں 1400خسرے کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے سات بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ،ینگ ڈاکٹروں نے ہڑتال کر کے خود ہی معاہدہ توڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور محکمہ صحت میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ خسرے کے چھ ماہ سے دس سال کے بچے کو ویکسین دی جائے گی اور اس خصوصی مہم کے انچارج اضلاع میں ڈی سی او ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ خسرے کی مہم کو ڈی جی ہیلتھ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرے گا ۔وائے ڈی اے کی ہڑتال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے نے جو کیمپ لگائے ہیں اچھی بات ہے لیکن وہ غیر حاضر ہیں ۔اور غیر حاضری اور ہڑتال کے خلاف کاروائی کی ہے اور جاری رہے گی ۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ جو ہڑتالی ڈاکٹر والدین کے ساتھ آکر تحریری معافی نامہ دے رہے ہیں انہیں معافی دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :