پاکستان سے پولیو وائرس مصر منتقل، قاہرہ اور اسکندریہ میں ہنگامی حالت نافذ

پیر 21 جنوری 2013 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2013ء) پاکستان سے پولیو وائرس مصر منتقل ہوگیاہے اور مصر کے متاثرہ شہروں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں پرائم منسٹر پولیو مانیٹرنگ سیل نے صوبائی حکومتوں کو تمام ہوائی اڈوں، بین الاقوامی داخلی و خارجی راستوں پر پولیو کاوٴنٹر قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت،یونیسیف اور پولیو مانٹرنگ سیل کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے بغیر پاکستان چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مشترکہ بیان میں موجودہ صورتحال کو انسداد پولیو مہم کیلے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مصر کے متاثرہ شہروں قاہرہ اور اسکندریہ میں 30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز جلد کیا جائے گا، مصر 2004ء سے پولیو فری ملکوں میں شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :