شاہ زیب قتل کیس،ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر18سال سے کم ہے،طبی رپورٹ

منگل 22 جنوری 2013 11:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری 2013ء) شاہ زیب قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر18 سال سے کم ہے، کراچی پولیس سرجن کی طبی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ جتوئی کے عمر کے تعین کے لیے گزشتہ روز سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں پولیس سرجن افسر نے ان کا طبی معائنہ کیا اور ایکسرے سمیت مختلف ٹیسٹ لیے گئے ۔تفصیلی طبی معائنے کے بعد آج جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے پاسپورٹ میں بھی شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سال ایک ماہ ہے ۔رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :