چیئرمین سینٹ کی پی آئی اے میں بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا سوال متعلقہ کمیٹی کو بھجوانے اور تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت، سپریم کورٹ کے حکم پر بوگس ڈگری پر اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات بھی واپس کی گئیں تو پی آئی اے میں جعلی سرٹیفکیٹ پر بھرتی کئے گئے پائلٹ سے ریکوری کیوں نہیں کی گئی،ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سید نیئر حسین بخاری کا استفسار

منگل 22 جنوری 2013 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 22جنوری 2013ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے پی آئی اے میں بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا سوال متعلقہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی میں تمام تفصیلات پیش کی جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران پی آئی اے میں بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کے حوالے سے کارروائی کے سوال پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بوگس ڈگری پر پارلیمان کے اراکین کی تنخواہ اور مراعات بھی واپس کی گئی ہیں تو پی آئی اے میں جعلی سرٹیفکیٹ پر بھرتی کئے گئے پائلٹ سے ریکوری کیوں نہیں کی گئی جس پر وزیر مملکت نے یقین دلایا کہ ان سے ریکوری کی جائے گی اور اس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

چیئرمین نے یہ سوال ایوان کی متعلقہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام تفصیلات کمیٹی میں پیش کی جائیں۔ چیئرمین کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے فاع نے یقین دلایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بد عنوانی اور خورد برد کے مقدمات اور کارروائی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔