کامران فیصل ذہنی مریض نہیں ڈپریشن کا شکار تھے ، میرے پاس معائنے کیلئے صرف ایک بار آئے ، پولی کلینک کی ماہر نفسیات ڈاکٹر نجمہ عزیز نے پولیس کے پاس اپنا تحریری بیان جمع کرادیا

منگل 22 جنوری 2013 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22جنوری۔2013ء) فیڈرل سروسزہسپتال( پولی کلینک) کی ماہر نفسیات ڈاکٹر نجمہ عزیز نے رینٹل پاورکیس کے تفتیشی افسرکامران فیصل کی پراسرارموت سے متعلق پولیس کو اپنا تحریری بیان جمع کرادیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نجمہ عزیز نے کامران فیصل کیس کے حوالے اپنا تحریری بیان تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو جمع کرا یا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کامران فیصل میرے پاس صرف ایک بار 12اکتوبر 2012کو پولی کلینک آئے تھے انہیں گردن کی ہڈی کے ایکسرے اور تھائی رائیڈ کا ٹیسٹ تجویز کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کامران فیصل ڈپریشن کا شکار تھے وہ ذہنی مریض نہیں تھے ۔

متعلقہ عنوان :