کینسر کے مرض میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ منیشاکوئرالا 6ماہ تک زیر علاج رہیں گی

بدھ 23 جنوری 2013 13:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 23جنوری 2013ء) کینسر کے مرض میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ منیشاکوئرالا کے منیجر سوبروتو گوش کا کہناہے 6ماہ سے قبل منیشا کے گھرواپس آنے کا کوئی امکان نہیں۔یاد رہے کہ منیشاکوئرالا کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اوروہ ان دنوں نیویارک کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کے سیکرٹری نے کہا کہ منیشا کوئرالا تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں منیشا کے علاج میں 6ماہ لگ سکتے ہیں اور وہ علاج کیبعد ہی وطن واپس لوٹیں گی۔

اداکارہ کے سیکرٹری نے کہا کہ ڈاکٹرز نے منیشاکوئرالا کو بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دی تاہم وہ ہر بات کو مثبت انداز سے سمجھتی ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ منیشا کی دیکھ بال کیلیے ان کے والدین بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :