افغان مہاجرین کیلئے فرنٹیئرفاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں،کمشنر افغان مہاجرین،ہسپتال کے دورے کے موقع پر ناصر اعظم کی خون کی مہلک بیماریوں میں مبتلا مریض بچوں اورسٹاف سے گفتگو

پیر 5 فروری 2007 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2007ء) خون کی مہلک بیماریوں میں مبتلا پھول جیسے بچوں کی زندگی کی سانسوں کورواں دواں رکھنے کے سلسے میں فرنٹیئرفاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال و بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر افغان مہاجرین ناصر اعظم نے گزشتہ روز فرنٹیئرفاؤنڈیشن ویلفیئرہسپتال اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے اس موقع پر ہسپتال میں زیر علاج افغان مہاجر بچوں اوران کے لواحقین سے بھی ملاقات کی انہوں نے کہا کہ خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو مفت علاج کی فراہمی بہت بڑا کارنامہ ہے ،انہوں نے اپنی اور سیفران کی جانب سے فرنٹیئرفاؤنڈیشن کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ تمام مخیر حضرات فرنٹیئرفاؤنڈیشن کی بھرپور مالی امداد کریں اس موقع پر چیئرمین فرنٹیئرفاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرمحمدآصف نے کمشنر افغان مہاجرین کو بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کی کارکردگی اور مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں ایک ہزارسے زائد پاکستانی و افغان مہاجر رجسٹرڈبچوں کو مہینے میں دو مرتبہ مفت خون فراہم کیاجارہاہے اور اس کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ضرورت مند مریضوں کے علاوہ بلڈ کینسر کے مریضوں کوبھی مفت خون فراہم کیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :