پولیو وائرس کی مصرمنتقلی کی تصدیق، پشاور کے باچاخان ایئر پورٹ پر پولیو کاؤنٹر قائم ، قومی اور بین الاقوامی پروازوں پر سفر کرنے والے پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جائیگی،بچوں کو پولیو ویکسین سے انکاری والدین کو سفر کی اجازت نہ ہوگی،ایئر پورٹ ذرائع

بدھ 23 جنوری 2013 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جنوری۔2013ء) مصرمنتقل ہونے والے پولیو وائرس کی تصدیق کے بعدپشاور کے باچاخان ایئر پورٹ پر پولیو کاؤنٹر قائم کردیا گیا، قومی اور بین الاقوامی پروازوں پر سفر کرنے والے پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جائیگی۔

(جاری ہے)

پشاور ایئر پورٹ پر پولیو کاؤنٹر پر عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے گا اور پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دے گا ۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اپنے بچوں کو پولیو ویکسین سے انکاری والدین کو سفر کی اجازت نہ ہوگی۔ پولیو کاؤنٹر کے قیام کا فیصلہ مصرمنتقل ہونے والے پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :