وزیر اعلیٰ پنجاب نے خسرے کی وباء پر قابو پانے کیلئے فرانس سے فوری25 کروڑ کی خسرہ ادویات منگوانے کی منظوری دیدی

بدھ 23 جنوری 2013 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جنوری۔2013ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خسرے کی وباء سے نمٹنے کیلئے فرانس سے 25 کروڑ روپے کی ادویات منگوانے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے خسرے کی وباء پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر25 کروڑ روپے کی ادویات فرانس سے منگوانے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خسرے سے بچاو کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج دس ماہ کا بچہ واصف خسرہ سے گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا تھااس طرح پنجاب میں اب تک خسرے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد8 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :