تلہار ،باوانی شوگر ملزم تلہار نے آباد گاروں کو گنے کی رقم روک دی ‘آباد کاروں نے گنے کی فراہمی بند کر دی

بدھ 23 جنوری 2013 21:36

تلہار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جنوری۔2013ء)باوانی شوگر ملزم تلہار نے آباد گاروں کو گنے کی رقم روک دی ‘آباد کاروں نے گنے کی فراہمی بند کر دی ۔شوگر ملز ”نوکین“ کا شکار۔تفصیلات کیم طابق 20 دن گزرنے کے باوجود باوانی شوگر ملز تلہار کی انتظامیہ نے ابھی تک آباد گاروں کو گنے کی رقم ادا نہیں کی ہے ‘4جنوری تک آبادگاروں کو رقم ملی ہے جبکہ 23 تاریخ تک رقم کی فراہمی نہیں ہوسکی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رقم نہ ملنے پر آبادگاروں نے شوگر ملز کو گنے کی فراہمی بھی بند کر دی ہے اور اس وقت شوگر ملز ”نوکین“ کا شکار ہوگئی ہے ‘کبھی کبھار شوگر ملز کو چلایا جاتا ہے جو 60 ہزار من تک کریشنگ کرتی ہے ۔آبادگاروں کا کہنا ہے کہ گنے کی فصل کو 14 ماہ تک رکھا جاتا ہے کیونکہ بیج ‘کھاد اور زرعی ادویات مہنگی ہوگئی ہے ۔اس کے علاوہ ٹریکٹر اور پانی والی مشینوں کے کرایے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اگر شوگر ملز کا یہ ہی رویہ رہا توگنے کی فصل اگانا بند کردیں گے‘ آبادگاروں نے باوانی شوگر ملز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد آبادگاروں کو گنے کی رقم جاری کی جائے ۔دوسری صورت میں آباد گار احتجاجاً اپنے گنے کو آگ لگا دیں گے۔