ایم کیوایم بہت جلد بھر پو رتیاریوں کے ساتھ پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز کر یگی ، پنجاب کے عوام موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ایم کیوایم کا ساتھ دیں، پورے ملک میں امن و امان کا نظام مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے، دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کا خاتمہ صرف انتخابات اور ووٹ کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے، طاہر القادری کے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کی مکمل اصلاحات کرتے ہیں،ایم کیوایم کی مر کزی رابط کمیٹی کے رکن رضا ہارون کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 23 جنوری 2013 23:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جنوری۔2013ء) ایم کیوایم کی مر کزی رابط کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیوایم بہت جلد بھر پو رتیاریوں کے ساتھ پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز کر یگی ،پنجاب کے عوام موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ایم کیوایم کا ساتھ دیں، پورے ملک میں امن و امان کا نظام مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے، دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کا خاتمہ صرف انتخابات اور ووٹ کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے، طاہر القادری کے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کی مکمل اصلاحات کرتے ہیں۔

وہ بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رضا ہارون نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس میں عام آدمی صوبے کا گورنر، وفاقی اور صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی منتخب ہو سکتا ہے اور ہم انتخابات کیلئے ٹکٹیں فروخت نہیں کرتے بلکہ میرٹ کے مطابق کارکنوں کو ٹکٹیں دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں ایم کیو ایم کی تنظیمیں موجود ہیں جو دن رات کام کر رہی ہیں اور آئندہ انتخابات میں بھی ایم کیو ایم بہت جلد صوبے میں بھر پور انتخابی مہم کا آغاز کریگی۔

انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ میں عام لوگ رکن اسمبلی منتخب ہو کر پہنچیں گے تو اس سے صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بہتری آئے گی اور تعلیم کو عام کر کے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو وہ ایم کیو ایم میں آئیں کیونکہ ہم پارٹی کارکنوں کو ان کا اصل مقام دیتے ہیں۔