ایم کیو ایم غریبوں ‘مظلوموں اور محنت کشوں کی جماعت ہے ‘جب بھی موقع ملا حق پرست عوامی نمائندگان نے 98فیصد غریب اور متوسط طبقے طبقے کو ان کے بنیادی حق دلانے اورقومی وسائل پر ان کا حق ملکیت تسلیم کروانے کے لئے کردار اد ا کیا ہے،متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن و حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 24 جنوری 2013 19:25

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جنوری۔2013ء) متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن و حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم غریبوں ،مظلوموں اور محنت کشوں کی جماعت ہے ،اور جب بھی موقع ملا حق پرست عوامی نمائندگان نے 98فیصد غریب اور متوسط طبقے طبقے کو ان کے بنیادی حق دلانے اورقومی وسائل پر ان کا حق ملکیت تسلیم کروانے کے لئے کردار اد ا کیا ہے ۔

قائد تحریک الطاف حسین کی نگرانی اور ہدایت میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلیوں میں حق پرست عوامی نمائندگان تعدا د میں کم ہونے کے باوجود عوامی حقوق پر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قومی وسائل اور اقتدار پر سے 2فیصد مراعات یافتہ طبقے کا قبضہ چھڑا کر 98فیصد عوام کی شراکت اقتدار او فیصلہ سازی کے عمل میں شرکت اور اپنے اندر سے مخلص دیانتدار اور با صلاحیت قیادت کو منتخب کرنے کے لیے غریب اور متوسط طبقے کو با اختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک بھر میں غریب او ر متوسط طبقے کی حکمرانی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم عوامی حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی ظلم کے خلاف ہمار ی جدو جہد جاری رہے گی عوامی مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہا ہے ملک سے بے روزگاری،کرپشن،اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ایم کیو ایم اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔