ہماری جدوجہد ذاتی مفادات کیلئے نہیں ،بھٹو شہید اور بینظیر شہید کی سیاسی میراث کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں، ذوالفقار اور بینظیربھٹو کے مشن کو لیکر چلنے والوں کے پیچھے چلیں گے ، بد قسمتی سے قیادت کو اپنے اردگرد جمع چند خوشامدیوں کے سوا کسی کارکن بارے معلومات نہیں،بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “ کی مرکزی کوآرڈی نیٹر ناہید خان کی سردار حر بخاری سے ٹیلیفونک گفتگو

جمعرات 24 جنوری 2013 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جنوری۔2013ء) ”بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “ کی مرکزی کوآرڈی نیٹر ناہید خان نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ ہم بھٹو شہید اور بینظیر شہید کی سیاسی میراث کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں، جو بھی بھٹو شہید اور بینظیر شہید کے مشن کو لیکر چلے گا ہم اسکے پیچھے چلیں گے اور اسے سر آنکھوں پر بٹھائیں گے، بد قسمتی سے قیادت کو اپنے اردگرد جمع چند خوشامدیوں کے سوا کسی کارکن بارے معلومات نہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن کے کوار ڈی نیٹر سردار حر بخاری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ بی بی کی شہادت کے بعد سے نظریاتی کارکنوں کی حق تلفی اور انہیں نظر انداز کرنے کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں بتایا جائے ہم نے آج تک ایک مرتبہ بھی اپنے لئے کسی مراعات کا تقاضہ کیا ہے ۔ میرا اور میرے قافلے میں شامل ہر کارکن کا مقصد صرف بھٹو شہید اور بی بی شہید کی سیاسی میراث کو بچانا ہے ، ہمیں اس کے لئے اپنی آخری سانس تک بھی جدوجہد کرنا پڑی تو دریغ نہیں کرینگے ،ہم نہ بھی رہے تو اسی قافلے میں شریک کارکن اس علم کو سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے کوئی ناراضگی نہیں ہم پارٹی میں رہتے ہوئے اختلاف رائے کر رہے ہیں اور یہ ہمارا حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :