خیرپور میں خسرہ سے مزید 3 بچے جاں بحق، دو ماہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 53 ہو گئی، ضلع کی مختلف اسپتالوں میں 200 بچے زیر علاج،محکمہ صحت کی ٹیمیں ویکسین کرنے کے بجائے لاپتا ہو گئیں

ہفتہ 26 جنوری 2013 14:48

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26جنوری 2013ء )خیر پور کے مختلف علاقوں میں خسرے کی وباء کے باعث مزید3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دو ماہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 53 ہو گئی۔

(جاری ہے)

پیر جو گوٹھ میں 2 سالہ سلمان، 4 سالہ یاسین اور 2 ماہ کا لعل بخش سیال جاں بحق ہو گیا جبکہ ضلع بھر کی مختلف اسپتالوں میں 200 کے قریب بچے زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں ویکسین کرنے کے بجائے لاپتا ہو گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ خیرپور کی تحصیل نارا کے علاقے میں ویکسین نہیں ہو سکی ہے جس سے کئی بچوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی ہے۔