Live Updates

تحریک انصاف برسراقتدار آکرعوام کو انکی دہلیز پر انصاف مہیا ہوگی ملک کے اندر تبدیلی کے لئے خواتین اپنی کردار ادا کریں اور تبدیلی خواتین کی ووٹ سے آئے گی ڈاکوؤں اور لٹیروں کے احتساب کریں گے تعلیم ،صحت اورلوڈشیڈنگ کا بھی مکمل خاتمہ کریں گے،تحریک انصاف خواتین ونگ کے مرکزی صدر فوزیہ قصوری کاسرخ ڈھیری میں جلسے سے خطاب

ہفتہ 26 جنوری 2013 21:31

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جنوری۔2013ء) تحریک انصاف خواتین ونگ کے مرکزی صدر فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف برسراقتدار آکرعوام کو انکی دہلیز پر انصاف مہیا ہوگی ملک کے اندر تبدیلی کے لئے خواتین اپنی کردار ادا کریں اور تبدیلی خواتین کی ووٹ سے آئے گی ڈاکوؤں اور لٹیروں کے احتساب کریں گے تعلیم ،صحت اورلوڈشیڈنگ کا بھی مکمل خاتمہ کریں گے ۔

وہ ہفتہ کو یہاں سرخ ڈھیری میں سلیم خان طورو کی رہائش گاہ پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف خواتین کی رہنما نیلوفر سلیم طورواور دیگر خواتین کی صوبائی رہنما موجود تھی فوزیہ قصوری نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان سے محبت کرتے ہیں عمران خان نے ملک کے اندر سستی انصاف کے لئے سولہ سال سے جدوجہد کررہے ہیں اور اب وہ وقت آگیا ہے جب عوام کو سستی انصاف انکی دہلیز پر مہیا ہوگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے تحریک انصاف برسراقتدار آکر ملک کے اندر دہشت گردی ختم ہوگی سب کو یکساں تعلیم حاصل ہوں گی انہوں نے کہا کہ پا کستان کی آبادی پچاس فی صد خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین کی ووٹ سے تبدیلی آئے گی ایک سوال کے جواب میں فوزیہ قصوری نے کہا کہ یکم مارچ سے دوبارہ سونامی کا آغاز ہوگا ملک کے اندر ڈائیلاگ سے مسائل حل کرنی چاہئے اب طالبان سے میاں افتحار حسین اور قمر زمان کائرہ مزاکرات کی بات کررہی ہے عمران خان شروع سے ڈائیلاگ کی بات کررہاہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات