آزادکشمیر میں یوتھ پارلیمنٹ اور یوتھ پالیسی کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان صحت ، تعلیم اور روزگار کے بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں، آزاد خطہ کے نوجوانوں کو اقوام عالم کے نوجوانوں سے مقابلہ کرنے کیلئے سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت ہے، آزادکشمیر یوتھ پالیسی اور یوتھ پارلیمنٹ نوجوانوں کی فلاح وبہبودکیلئے قائم کی جارہی ہے ،آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس ، امور نوجوانان و ثقافت محمد سلیم بٹ کی وفدسے گفتگو

اتوار 27 جنوری 2013 17:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جنوری۔2013ء) آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس ، امور نوجوانان و ثقافت محمد سلیم بٹ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں یوتھ پارلیمنٹ اور یوتھ پالیسی کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے آزادکشمیر کے نوجوان صحت ، تعلیم اور روزگار کے بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں آزاد خطہ کے نوجوانوں کو اقوام عالم کے نوجوانوں سے مقابلہ کرنے کیلئے سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت ہے آزادکشمیر یوتھ پالیسی اور یوتھ پارلیمنٹ نوجوانوں کی فلاح وبہبودکیلئے قائم کی جارہی ہے آزاد خطہ کی 61فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے خطہ کے نوجوانوں کو ایک میعاری پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا جس سے انکے مسائل میں کمی آئیگی آزادکشمیر کے نوجوانوں کو صحت ، روزگار اور تعلیم وتفریح کے بہترین مواقع مہیا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وسائل کی کمی کو پورا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا سلیم بٹ نے کہا کہ 18سے 30سال کا کشمیری نوجوان یوتھ پارلیمنٹ کا بلا امتیاز رکن بن سکتا ہے سال2013کو کھیلوں کے سال کے طور پر منایا جائیگا آزادکشمیر کی 2005سے نافذ سپورٹس پالیسی کو تبدیل کر کے نئی سپورٹس پالیسی نافذ کی جائیگی آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل اور خطہ کے اندر کھیلوں کے فروغ میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ زادکشمیر بھر میں یونین کونسل کی سطح پر منی سپورٹس کمپلیکس بیڈمنٹن کورٹ بنائے جائینگے آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں ہاکی کے میدان تعمیر کئے جائینگے آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حقیقی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کریں گے آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کی جنگ ہر فورم پر لڑوں گا محکمہ سپورٹس آزادکشمیر کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا آزادکشمیر میں اتھلیٹک کے8کھیل کھیلے جاتے ہیں 31کھیلوں کو آزادکشمیر میں متعارف کروایا جائے گایوتھ پالیسی کے قیام میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی تجاویز و آراء کو مدنظر رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :