موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند کیا جاسکے،وفاقی وزیر سیاسی امور سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی حیدر آباد میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

اتوار 27 جنوری 2013 22:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جنوری۔2013ء) وفاقی وزیر سیاسی امور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو قاسم آبا دمیں نسیم نگر فیزون ، ٹو ، تھری، گرین ہاوٴس قاسم آباد فیز ون ، گلشن بختاور ، سٹیزن کالونی ، عبداللہ بنگلوز اور حیدرآباد بنگلوز فیز ون میں 50کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں اور گلیوں کو پختہ کرنے کی اسکیموں کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام پی پی کی طاقت ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام دوست پالیسیاں بنائیں اور ترقیاتی کام کرائے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں یہ واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے ، عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے ، اس موقع پر پیپلزپارٹی حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری سید فیاض شاہ ، یامین سومرو ودیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :