پاکستان کوپولیوسےپاک ملک قراردینےکا عندیہ

اتوار 27 جنوری 2013 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری۔2013ء) عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کو رواں سال اپریل میں پولیو کےخطرناک وائرس پی تھری سے پاک ملک قراردےدیاجائےگا۔ اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ڈاکٹر الیاس درے کے مطابق رواں سال اپریل میں پاکستان کو پولیو کےخطرناک وائرس پی تھری سے پاک ملک قراردے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر الیاس نےبتایاکہ ملک کے اکیس شہروں سے حاصل کیے گئےسیوریج پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کاپتہ نہیں چلا۔ایسا ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ گذشتہ آٹھ ماہ سے پولیو وائرس پی تھری کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔۔اگراپریل تک کوئی نیاکیس رپورٹ نہیں ہوا تو پاکستان کو پولیو فری ملک قراردےدیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :