پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرزکا آؤٹ ڈورز بائیکاٹ13ویں روز جاری، کھلے مقامات پر کیمپ لگا کر مریضوں کا معائنہ ،ینگ ڈاکٹرزکی مخصوص پرچیوں پراسپتالوں میں مریضوں کو ادویات سمیت دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی

پیر 28 جنوری 2013 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 28جنوری 2013ء ) لاہورسمیت پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے پیر کو 13ویں روزبھی آؤٹ ڈورز کا بائیکاٹ جاری رکھا اور اسپتالوں کے کھلے مقامات پر کیمپ لگا کر مریضوں کا معائنہ کرتے رہے۔ تاہم ان کے کیمپوں کی رونقیں ماند پڑتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کاکہناہے کہ انتقامی کارروائیاں بند اورسروس اسٹرکچر کے حصول تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ،ینگ ڈاکٹرزکی مخصوص پرچیوں پراسپتالوں میں مریضوں کو نہ تو ادویات مل رہی ہیں اور نہ ہی ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت کے حکام کاکہناہے کہ متبادل انتظامات کے تحت آؤٹ ڈورز میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :