چیئرمین نیب کا استعفے کی تصدیق یا تردید سے انکار، آج موسم بہت اچھا ہے ، انجوائے کرنے دیں ، فصیح بخاری کا صحافیوں کے سوال پر جواب

پیر 28 جنوری 2013 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 28جنوری 2013ء ) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین ایڈمرل (ر)فصیح بخاری نے اپنے استعفے سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

کامران فیصل کیس کی سماعت کے موقع پر جب صحافیوں نے ان سے سوال کیاکہ آپ نے صدر کو کوئی خط لکھا اور استعفیٰ دیا۔ اس پر چیئرمین نیب نے کہا کہ آج موسم بہت اچھا ہے ، انجوائے کرنے دیں۔ صحافیوں نے پوچھا کیا کہ آپ اپنے خط کی تردید کر رہے ہیں۔چیئرمین نیب فصیح بخاری نے کہا کہ نا تصدیق کر رہا ہوں نا ہی تردید۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کچھ کہنے پر مجبور کیا گیا تو یہ بدتمیزی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :