وڈھ،پولیو رضا کاروں نے بقایاجات ملنے کے بعد احتجاج ختم کردیا، مہم میں حصہ لینے کا اعلان

پیر 28 جنوری 2013 20:52

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جنوری۔ 2013ء) بلوچستان کے علاقے وڈھ میں پولیو رضا کاروں نے اپنے بقایاجات ملنے کے بعد احتجاج ختم کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیو رضا کاروں نے گزشتہ روز اپنے بقایاجات نہ ملنے کی صورت میں 28جنوری سے شروع ہونیوالی مہم میں بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شاہ جہان قاضی اور ڈاکٹر سیف الرحمن مینگل کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنی بائیکاٹ کی دھمکی واپس لی ۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ کے پولیو رضاکاروں نے اپنے گزشتہ 2مہینو ں کے دوران بقایاجات کی عدم ادائیگی کی صورت میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر وڈھ نصیر میرانی نے آر ایچ سی وڈھ میں ان سے مذاکرات کی ۔مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ ہم سے پہلے رضا کاروں کو انکی بقایاجات ادا کی جائیگی بعد میں ان کو رقم ادا کردی گئی۔جس کے بعد رضاکاروں نے احتجاج ختم کرکے مہم میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔أ

متعلقہ عنوان :