ضلع جعفرآبادمیں تین روزہ پولیومہم شروع ہو گئی ،71ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

پیر 28 جنوری 2013 22:11

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جنوری۔ 2013ء) ضلع جعفرآبادمیں تین روزہ پولیومہم پیر سے شروع ہوگئی جبکہ گذشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ نصیب اللہ خان بازئی نے پولیو مہم کاباقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے افسران پر زوردیاکہ مہم کی کامیابی کیلئے تمام ترکاوشوں کوبروئے کارلاتے ہوئے ہر اس بچے تک پہنچنے کی کوشش کریں جس کوپولیو ویکسین کے قطروں کی ضرورت ہو تاکہ ہم اپنے صوبے کو اس مہلک بیماری سے پاک کرسکیں،اس سے قبل ڈی ایچ اوجعفرآبادجمال دین جمالی نے کہاکہ پولیو مہم کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع جعفرآباد کی سرحدی پٹی میں مشکلات کاسامنا ہے مگرہم اس چیز کومدنظررکھکر ٹیمیں تشکیل دیتے ہیں اورخاص طورپرنیشنل ہائی وے کے جہاں لوگوں کاگذرہوتاہے وہاں پربھی ٹیمیں مقررکی ہیں تاکہ مہم کے دوران سفرکرنے والے بچوں کوبھی قطرے پلائے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران5سال سے کم عمر کے 171803بچوں کوقطرے پلانے کیلئے 388موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں314فیمیل اور74میل ٹیمیں شامل ہیں جوگھرگھرجاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی ،علاوہ ازیں 188ایریا انچارج 29فکسڈ سینٹر31ٹرانزٹ یونٹ 19 بارڈریونٹ جبکہ7پرائیویٹ کلینکس میں بھی بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :