پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 29 جنوری 2013 11:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری 2013ء) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج 14ویں روز میں داخل ہو گئی ہے،طویل دورانیے کی اس ہڑتال میں ڈاکٹراپنے موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور نہ ہی حکومت کے کانوں پر جوں رینگتی نظر آتی ہے۔ینگ ڈاکٹروں نے پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کے پارکنگ شیڈز اور کھلے ایریاز میں ٹینٹ لگا رکھے ہیں اور وہیں مریضوں کو چیک کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر مریضوں کو نہ تو کوئی دوا ملتی ہے اور نہ ہی ان کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر کی بحالی اور گوجرانوالہ میں گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔دوسری طرف حکومت کا موقف ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کی اکثریت نے معافی ناموں پردستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔جس کے تحت آئندہ وہ ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے۔اس تمام تر معاملے میں پنجاب بھر کے مریض خوار ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :